بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اشراق کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے؟


سوال

اشراق کی نماز کا وقت کب تک رہتا ہے؟

جواب

سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے نصف النہار  عرفی تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ  اشراق اول  وقت میں  پڑھنا افضل ہے۔ نصف النہار سے مراد  سورج کے طلوع ہونے کے وقت سے لے کر غروب تک کے وقت کا بالکل درمیانی وقت ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے :

"(ثم صل) أي صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى أو صلاة الضحى، فإنها منتهية إلى قرب الاستواء".

(مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 2/822)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں