بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اشراق اور چاشت کا ابتدائی اور انتہائی وقت


سوال

اشراق کا وقت کب ختم ہوتا ہے اور چاشت کا وقت کب شروع اور ختم ہوتا ہے؟

جواب

فقہاء کے نزدیک اشراق اور چاشت کی نمازیں الگ  الگ  ہیں، سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد سے استواء الشمس تک اشراق کی نماز کا وقت ہے، البتہ اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔  چاشت کا وقت بھی یہی ہے، البتہ اس کا افضل وقت  (مجموعہ وقت کے) ایک  چوتھائی  گزرنے  کے بعد ہے، دونوں کا ابتدائی اور انتہائی وقت ایک ہی ہے، خلاصہ یہ ہے کہ اشراق اور چاشت پڑھنے کا افضل وقت اگرچہ مختلف ہے، لیکن  دونوں نمازوں کے شروع ہونے اور ختم ہونے کا وقت ایک ہی ہے، اسی  لیے اشراق اور چاشت کی نماز ایک ہی وقت میں بھی پڑھی جاسکتی  ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة (2/ 22):

’’(و) ندب (أربع فصاعداً في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال، و وقتها المختار بعد ربع النهار.‘‘

مرقاۃ المفاتیح  میں ہے :

"(ثم صل) أي صلاة الإشراق فإنها مبدأ الضحى أو صلاة الضحى، فإنها منتهية إلى قرب الاستواء".

(مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 2/822)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (3/ 977):

’’ باب صلاة الضحى:

قال الطيبي: المراد وقت الضحى، وهو صدر النهار حين ترتفع الشمس وتلقي شعاعها اهـ. قيل: التقدير صلاة وقت الضحى، والظاهر أن إضافة الصلاة إلى الضحى بمعنى "في" كصلاة الليل وصلاة النهار، فلا حاجة إلى القول بحذف المضاف، وقيل: من باب إضافة المسبب إلى السبب كصلاة الظهر، وقال ميرك: الضحوة بفتح المعجمة وسكون المهملة ارتفاع النهار، والضحى بالضم والقصر شروقه، وبه سمي صلاة الضحى، والضحاء بالفتح والمد هو إذا علت الشمس إلى زيغ الشمس فما بعده، وقيل: وقت الضحى عند مضي ربع اليوم إلى قبيل الزوال، وقيل: هذا وقته المتعارف، وأما وقته فوقت صلاة الإشراق، وقيل: الإشراق أول الضحى.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں