بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کیوں ضروری ہے؟


سوال

عشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)کیوں ضروری ہے؟

جواب

عشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)اس لیےضروری ہےکہ عشقِرسول ایمان کا جزء ہے کیونکہ اصلِ ایمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی اصل محبت سے اور کامل ایمان آپ کی کامل محبت سے مشروط ہے،اسی لیےقرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کاارشادہے:

"قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ."

(سورۃالتوبۃ:24)

ترجمہ:"آپ کہہ دیجئےکہ اگرتمہارےباپ اورتمہاری اولاداورتمہارےبھائی اورتمہاری بیبیاں اورتمہاری کنبہ اوروہ مال جوتم نےکمائےہیں اوروہ تجارت جس میں نکاسی نہ ہونےکاتم کواندیشہ ہواوروہ گھر جن کوتم پسندکرتےہو،تم کواللہ سےاوراس کےرسول سےاوراس کی راہ میں جہادکرنےسےزیادہ پیارےہوں توتم منتظررہویہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپناحکم(سزائےترک ہجرت کا)بھیج دیں اوراللہ تعالیٰ بے حکمی کرنےوالوں کوان کےمقصودتک نہیں پہنچاتا۔" (بیان القرآن)

ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتےہیں:

"لا يؤمن أحدكم ‌حتى ‌أكون أحب إليه من والده وولده والناس أجمعين".

(صحيح البخاري، باب حب الرسول صلى الله عليه وسلم من الإيمان، ج:1 / ص: 14، ط: دار ابن كثير- دمشق)

" ترجمہ:تمہارا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا، جب تک اس کو میری محبت اپنے والدین ، بچوں اور تمام لوگوں سے زیادہ نہ ہو جائے۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں