بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشان نام رکھنے کا حکم


سوال

اِشان نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کے کیا معنی ہے ؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم کریں (Ishan )!

جواب

یہ لفظ عشان (عین کے ساتھ) ہے عربی زبان میں ’’عشن‘‘  کا معنی "اپنی طرف سے کوئی بات کرنا" ہے،"عشّان" (شین کی تشدید کے ساتھ) کا معنی ایک کھجور کا درخت ہے، "عُشانه"(عین کے پیش کے ساتھ) کا معنی بچی ہوئی کھجوریں ہیں، "عِشان" (عین کے زیر کے ساتھ) کا وزن عربی کتب میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔ یہ نام نہ رکھنا مناسب ہے، بچوں کے نام کےلیے انبیاءکرام علیھم السلام اور صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لینا زیادہ مناسب ہے۔

تہذیب اللغۃ میں ہے:

"عشن: أبو عبيد عن الفراء: عَشَن برأيه واعتشَنَ، إذا قال برأيه."

(باب العين،ج:1،ص:275،ط:دارالإحياء التراث العربي)

تکملۃ المعاجم میں ہے:

"عشن: عَشَّان: النخل البري."

(حرف العين،ج:7،ص:217،ط:وزارة الثقافة والإعلام)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144405101217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں