بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشاء اور فجر کی نماز باجماعت پڑھنے کی فضیلت


سوال

کیا فجر اور عشاء کی نماز باجماعت پڑھنے سے پانچ نمازوں کو باجماعت نماز پرھنے کا ثواب ملتا ہے ؟

جواب

فجر اور عشاء کی نماز باجماعت پڑھنے پر پانچ نمازوں کو باجماعت پڑھنے کا ثواب ملنے کا کوئی ثبوت شریعت میں نہیں ملتا،  تاہم اتنی فضیلت حدیث میں ضرور مذکور ہے کہ جو شخص عشاء اور فجر کی نماز باجماعت ادا  کرے اس کو پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔

"عن عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ". (رواه مسلم، حدیث نمبر:1491)

ترجمہ: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عند سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے فرمایا: جو شخص عشاء کی نماز جماعت سے پڑھے وہ ایسا ہے کہ گویا اس نے نصف شب عبادت کی،اور جو فجر کی نماز بھی جماعت سے پڑھے وہ ایسا ہے کہ گویا اس نے پوری رات نماز میں گزاری۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201711

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں