بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز کا وقت کب داخل ہوتا ہے؟


سوال

مغرب کی  نماز کے بعد عشاء کی نماز  کا وقت کب داخل ہوتا ہے؟

جواب

غروبِ آفتاب کے بعد آسمان پر سرخی کے بعد سفیدی آتی ہے، اُس  سفیدی کے ختم ہونے کے بعد سے عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور صبح صادق سے پہلے تک رہتا ہے،آج کل ہر شہرمیں  نمازوں کے اوقات کا نقشہ دستیاب ہے، اُسی کے مطابق پابندی کرلی جائے تو بہتر ہے۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(و) وقت (العشاء والوتر منه إلى الصبح.

و في الرد : (قوله: منه) أي من غروب الشفق على الخلاف فيه بحر."

(كتاب الصلاۃ،ج:1، ص:361 ط : سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں