بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز کے بعد چار رکعت نفل کی فضیلت (لیلۃ القدر کے برابر ہونا) احادیث سے ثابت ہے یا نہیں؟


سوال

آپ نے فتوی نمبر 144110200900 کے تحت عشاء کی نماز کی دو رکعت سنت کے بعد چار رکعت نفل نماز کے بارے میں فرمایا کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ملی جس میں ان نوافل کی فضیلت لیلتہ القدر کی عبادت کی طرح بیان کی گئی ہو ۔ اس کے برخلاف فتوی نمبر 144003200378 میں ایسی متعدد روایات کو بیان کیا گیا ہے جن میں ان نوافل کی فضیلت لیلتہ القدر کی عبادت کی طرح بیان کی گئی ہے ۔ براہ مہربانی وضاحت فرمائیں کہ کون سا فتوی درست ہے ؟

جواب

فتوی نمبر  144003200378 میں جو بات ذکر کی گئی ہے ( کہ عشاء کی نماز کی دو رکعت سنت مؤکدہ پڑھنے کے بعد ایک سلام کے ساتھ چار رکعت نفل پڑھنے سے لیلۃ القدر میں اتنی رکعتیں پڑھنے کے برابر ثواب ملتا ہے) وہ درست ہے۔ یہ فضیلت  ان روایات  سے ثابت ہے جو کہ اس فتوی میں موجود ہیں۔

فتوی نمبر  144110200900 میں  جو  ایسی  فضیلت پر  مشتمل  روایت نہ   ملنے والی بات لکھی گئی، اس سے رجوع کرتے ہوئے اسے ویب سائٹ سے ہٹایا جارہاہے۔

مذکورہ تسامح پر توجہ دلانے پر ادارہ سائل کا شکر گزار ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200586

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں