بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسبال والی روایت کے حکم میں لمبا جبہ اور لمبی قمیص جو ٹخنوں کو چھپائے، وہ بھی شامل ہیں؟


سوال

اگر کوئی شخص جبہ یا لمبی قمیص پہن لے اور وہ ٹحنوں سے نیچے لٹک رہی ہو تو اس پر بھی وعید کا حکم لگائیں گے یا نہیں؟

جواب

اوپر سے آنے والا ہر لباس جس سے ٹخنے چھپ جائیں ، وہ ٹخنے چھپانے والے   حدیث کی وعید میں شامل ہوگا، چاہے وہ جبہ ہو یا قمیص ہو۔ 

عمدۃ القاری میں ہے:

"باب ما أسفل من الكعبين فهو في النار، هذا باب يذكر فيه ما أسفل من الكعبين فهو في النار، ويذكر معناه في الحديث؛ لأن قوله: "ما أسفل من الكعبين" من لفظ الحديث، وقوله: "فهو في النار" ليس لفظ الحديث هكذا بل هو "ما أسفل من الكعبين من الإزار ففي النار"، واقتصر في الترجمة في الجزء الثاني، وأطلقها ولم يقيدها بلفظ الإزار قصدًا للتعميم في الإزار والقيمص ونحو ذلك ".

(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب ما أسفل من الكعبين (21/ 297)، ط.  دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں