50 تولہ سونا خرید کر اس نیت سے رکھنا کہ مہنگا ہونے کی صورت میں فروخت کرو ں گا، یہ جائز ہے یا ناجائز ؟
صورتِ مسئولہ میں سونا خرید کر مہنگے داموں میں بیچنا جائز ہے اور یہ ذخیرہ اندوزی کے حکم میں نہیں ہے۔
بدائع اصنائع میں ہے :
"للمالك أن يتصرف في ملكه أي تصرف شاء."
(كتاب الدعوى،فصل في بيان حكم الملك والحق الثابت في المحل،ج6،ص264،ط:دار الكتب العلمية)
و فیہ ایضاً :
"والكلام في الاحتكار في موضعين أحدهما في تفسير الاحتكار.....فهو أن يشتري طعاما في مصر ويمتنع عن بيعه وذلك يضر بالناس."
(كتاب الاستحسان،ج5،ص129،ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502101947
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن