بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارتضی یا ارتضحی نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

ارتضی یا ارتضحٰی نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے عربی و اردو میں کیا معانی ہیں؟

جواب

۱۔ ارتضاء کا معنی ہے پسند کرنا، منتخب کرنا، موزوں اور لائق سمجھنا اور ارتضی اسی مصدر سے فعلِ ماضی کا صیغہ ہے، یہ نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"‌ورضيه لذلك الأمر، فهو مرضو ومرضي. وارتضاه: رآه له أهلا."

(فصل الراء المهملة، ج: 14، ص: 324، ط: دار صادر بيروت)

۲۔ ارتضحیٰ عربی لغت میں نہیں ہے، بلکہ اِرتضح ہے، جس کا معنی ہے توڑنا، پیسنا، عذر پیش کرنا، اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(‌رضح الحصى والنوى كمنع) يرضحه رضحا: (كسره) ودقه، وبالحجر رأسه: رضه.

(وارتضح من كدا) ، إذا (اعتذر)."

(رضح، ج:6، ص: 397، ط: دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں