بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارتضی یا ارتضاء میں سے کونسا نام رکھا جائے؟


سوال

حوالہ : فتوی نمبر 144405100561

اس بارے مزید رہنمائی فرما دیں کہ بیٹے کا نام اِرتضیٰ احمد رکھیں یا اِرتضاء احمد؟ درست کونسا والا ہے؟ اور کیا انگریزی میں  "Irtaza Ahmad" اسپیلنگ درست ہے ؟ بصورت دیگر اصلاح فرما دیں۔

جواب

جیسا کہ پہلے جواب میں بتایا گیا تھا کہ ’’ارتضاء کا معنی ہے پسند کرنا، منتخب کرنا، موزوں اور لائق سمجھنا اور ارتضیٰ اسی مصدر سے فعلِ ماضی کا صیغہ ہے‘‘، لہٰذا معنی کے لحاظ سے دونوں میں سے کوئی بھی نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ ارتضاء (تاء کے زیر کے ساتھ، آخر میں ہمزہ) نام رکھنے میں انگریزی اسپیلنگ: ’’Irtiza‘‘ ہے اور ارتضیٰ (تاء کے زبر کے ساتھ، آخر میں یاء پر کھڑا زبر) نام رکھنے میں انگریزی اسپیلنگ: ’’Irtaza‘‘ ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"‌ورضيه لذلك الأمر، فهو مرضو ومرضي. وارتضاه: رآه له أهلا."

(فصل الراء المهملة، ج: 14، ص: 324، ط: دار صادر بيروت)

فقط والله تعالىٰ أعلم


فتوی نمبر : 144405101525

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں