بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ارمش نام کا معنیٰ اور حکم


سوال

"ارمش" نام رکھنا درست ہے  یا نہیں؟  نیز  اس کا مطلب کيا ہے ؟

جواب

اَرْمَش" کا لفظ "رمش" سے لیاگیا ہے جس کے  معنی آنکھ کے پپوٹوں کا سرخ ہو کر پانی جاری ہونا اور پلکوں کا چپک جانا ، اس کے علاوہ بھی ارمش متعدد معانی کے لیے آتاہے، ان میں سے ایک معنی حسن خلق (عمدہ اخلاق) کے بھی ہیں، اس معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام "ارمش" رکھنے کی اگرچہ اجازت ہوگی، تاہم دیگر معانی چوں کہ نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں، لہذا معنی کے اشتباہ کی بنا پر "ارمش" نام نہ رکھنا بہتر ہوگا۔(القاموس الوحید،ص:548، ط:ادارۃ اسلامیات ،لاہور،کراچی)

 تاج العروس  میں ہے:

"والأرمش: الحسن الخلق."

(ج:7، ص:224،ط: داراحیاء التراث)

المحیط فی اللغة میں ہے:

"الرمش: تفتل في الشفر وحمرة في الجفون مع ماء يسيل، وصاحبه ‌أرمش، وعين رمشاء.والرمش: الرمي، يقال: رمشته بحجر.وأرمش فلان بعينهإرماشا:إذاطرفكثيرابضعف.والإرماشفيالبكاء:أول الدمع.والمرمش: الفاسد العينين لا يبرأ جفنه، والمرماش نحوه."

(ج:7، ص:333،ط: عالم الکتب بیروت)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144504102025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں