ارج نام رکھنا کیسا ہے( iraj)؟
اس لفظ کا کوئی مستند معنی نہیں مل سکا، اس سے ملتا جلتا لفظ ”اریج“ ہے، یہ نام رکھا جاسکتا ہے، ’’اریج‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ہیں: خوش بو دار اور مہکتی ہوا۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100809
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن