’’اقرا‘‘ نام رکھنا چاہیے یا نہیں ؟
’’اقرا‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’پڑھ‘‘، یہ لفظ عربی لغت کے اعتبار سے اسم نہیں ہے، بلکہ فعلِ امر مذکر کا صیغہ ہے، جب کہ نام والا لفظ اسم ہونا چاہیے، اس لیے ’’اقرا‘‘ نام رکھنا عربی قواعد کے اعتبار سے درست نہیں ہے؛ بچی کا نام ’’اقرا‘‘ رکھنے کے بجائے صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200937
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن