بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقامت کی تکبیرات اگر ایک مرتبہ کہے تو جواب دینے کا حکم


سوال

جامعہ کا فتوی نمبر(144410100376) کی تناظر میں راہ نمائی مطلوب ہے،کہ یہاں عرب میں اور حرمین میں بھی اقامت کی تکبیرات ایک  دفعہ کہی جاتی ہیں،ہم احناف  کیا جواب میں دو  مرتبہ کہیں؟اور اگر  ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،تو جواب دینا بہت مشکل یا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں اقامت  کا جواب دینا مستحب ہے،اوراس کا طریقہ یہ ہے کہ اقامت کہنے والا جو کلمہ کہے جواب دینے والا بھی وہی کلمہ کہتا رہے،اگر اقامت کرنے والااقامت کے کلمات  ایک مرتبہ  ادا کرتا ہے،تو جواب بھی ایک ہی مرتبہ ادا کیا جائے گا،البتہ "حی عل الصلوۃ"اور "حی علی الفلاح" میں"لا حول ولا قوۃ الا باللہ"کہے،اور"قد قامت الصلوۃ "  کےجواب " أقامها الله وأدامها "کہے۔

صحیح بخاری میں ہے:

"عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « ‌إذا ‌سمعتم ‌النداء ‌فقولوا ‌مثل ‌ما ‌يقول ‌المؤذن »."

(‌‌كتاب الأذان، ‌‌باب ما يقول إذا سمع المنادي، ج:1، ص:126، ط: دار طوق النجاة)

شرح مسلم علی النووی میں ہے:

"واختلف العلماء رضي الله عنهم في لفظ الإقامة فالمشهور من مذهبنا الذي تظاهرت عليه نصوص الشافعي رضي الله عنه وبه قال أحمد وجمهور العلماء ‌أن ‌الإقامة ‌إحدى عشرة كلمة الله أكبر الله أكبر أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن محمدا رسول الله حي على الصلاة حي على الفلاح قد قامت الصلاة قد قامت الصلاة الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله وقال مالك رحمه الله في المشهور عنه هي عشر كلمات."

(‌‌كتاب الصلاة، باب الأمر بشقع الأذن وايتار الاقامة الا كلمة الاقامة فانها مثنى، ج:4، ص:78، ط:دار إحياء التراث العربي)

فتاوی شامی میں ہے:

"( ويجيب الإقامة ) ندباً إجماعاً ( كالأذان ) ويقول عند قد قامت الصلاة: أقامها الله وأدامها."

(‌‌كتاب الصلاة، باب الأذان، ج:1، ص:400، ط: سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"وفي فتح القدير: إن إجابة الإقامة مستحبة."

(‌‌كتاب الصلاة، باب الأذان، ‌‌إجابة المؤذن، ج:1، ص:273، ط: دار الكتاب الإسلامي)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں