بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقامت کا جواب دینا کیساہے؟


سوال

اقامت کے کا جواب دینا کیسا ہے؟

جواب

اقامت کا جواب بھی مستحب ہے، جس طریقے سے اذان کا جواب دیا  جاتا ہے اسی طریقے سے اقامت کا جواب ہے، اور "قد قامت الصلوة "  کا جواب " أقامها الله وأدامها " سے دینا چاہیے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"( ويجيب الإقامة ) ندباً إجماعاً ( كالأذان ) ويقول عند قد قامت الصلاة: أقامها الله وأدامها".

(ج:1، ص: 400، ط: ایچ ایم سعید)

البحرائق میں ہے:

"وفي فتح القدير:إن إجابة الإقامة مستحبة".

(ج:1، ص: 273، ط: دار الکتاب الاسلامي)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144407101021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں