بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقامت کا حکم


سوال

زید  اقامت  کہہ کر مسجد سے چلا گیا اور پھر دو رکعت بعد آگیا تو اس سے دوسروں کی نماز ٹھیک ہو جائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ اقامت نماز کے لیے سنت ہے،اگر کوئی شخص کسی عذر کی بناء پر مثلاً وضو ٹوٹنے کی وجہ سے اقامت کہہ کر چلا گیا تو اس سے دوسروں کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہوگا،بلا کراہت ان کی نماز درست ہوجائےگی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"والإقامة مثل الأذان في كونه سنة للفرائض فقط. كذا في البحر الرائق."

(كتاب الصلاۃ،الباب الثانی فی الاذان،53/1،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101160

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں