بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انویسمنٹ،انوسمنٹ پر حاصل شدہ نفع اور تنخواہ تینوں پر زکات لازم ہے


سوال

 مجھے چند مہینوں کی تنخواہ اکٹھی ملی، جس میں سے دس لاکھ میں نے کاروبار میں انویسٹ کیے اور ایک بار نفع بھی وصول کیا، سال گزر چکا ہے ، اب مجھے کس چیز کی زکاۃ دینی ہوگی؟ تنخواہ کی یا انویسٹمنٹ کی یا انویسٹمنٹ اور نفع دونوں کی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تنخواہ،انویسٹمنٹ کی رقم اور انوسٹمنٹ پر حاصل شدہ نفع تینوں پر  بحسب شرائط زکات ادا کرنا لازم ہے۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"(ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة."

(كتاب الزكاة،الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها،ج1،ص:172،ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101486

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں