مسجد کا پانی کوئی انتظامیہ کی اجازت سے اپنے ذاتی کام میں خرچ کر سکتا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں انتظامیہ کی اجازت کے ساتھ مسجد کے پانی کے واقف کی اجازت بھی ضروری ہے۔ اگر دونوں کی اجازت ہو تو مسجد کا پانی ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 366):
"شرط الواقف كنص الشارع."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201429
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن