بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انڑنیٹ پر قرآن کریم پڑہانے کا معاوضہ وصول کرنا


سوال

.السلام علیکم موجودہ دور میں انٹرنیٹ عام ہوچکاہے اور آج کل انٹرنیٹ پر قرآن مجید پڑہانے کا اور تفسیر پڑہانے کا کام چل پڑا ہے اور اسکا معاوضہ بھی لیا جاتاہے کیا یہ معاوضہ لینا جائز ہے ۔ اگر جائز ہے تو کس حد تک لینا جائز ہے، مثلا پاکستان میں قاری صاحب امریکہ میں بچوں کو پڑہاتے ہیں اور امریکہ والے وہاں کی کرنسی کے مطابق 200 ڈالر بھیجتے ہیں جو پاکستان کے مطابق 20000 ہزارروپے ہوجاتے ہیں ۔کیا انتی کثیر تعداد میں معاوضہ لینا جائزہے ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ۔

جواب

اگر انٹر نیٹ کے ذریعہ قرآن مجید پڑھانے میں کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب لازم نہ آتا ہو تو بالمشافھہ قرآن کریم پڑھانے کی طرح جائز ہے، اس لیئے قرآن کریم اورتفسیر یا دینی علوم پڑہانے کیلئے باہمی رضامندی سے جو بھی معاوضہ طے ہوجائے تو پڑہانے والے کے لیئے اس کا لینا جائزہے ۔ ۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں