بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

انشورنس کا نفع مستحق زکوٰۃ بہن کو دینا


سوال

میں نے  EFU سے پالیسی لی تھی، وہ میں نے سود کی وجہ سے ختم کروائی، اب ان پیسوں جو پرافٹ ہے وہ سود ہے وہ میں نکلوانا چاہتی ہوں، کیا یہ پیسے میں اپنی بہن کو دے سکتئ ہوں؟ کیوں کہ اس کا شوہر کام نہیں کرتا اور کچھ بیمار بھی ہے، اور ان پر گھر خریدنے کا قرضہ بھی ہے ان کے چار چھوٹے بچے ہیں، ان کا صرف اپنا گھر ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیےEFU کی انشورنس یا تکافل پالیسی ختم کرواکر صرف اپنی اصل جمع کی ہوئی رقم  لینا جائز ہے، اس پر منافع کی رقم  وصول کرنا ہی جائز نہیں ہے، البتہ اگر غلطی سے وصول کرلی ہو تو پھر اس کو ثواب کی نیت کے بغیر فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہے، اور اگر آپ کی بہن زکات کی مستحق ہوں، یعنی ان کے پاس قرض کو منہا کرنے کے بعد اتنی رقم، مال یا  ضرورتِ اصلیہ و استعمال سے زائد سامان وغیرہ نہیں ہے کہ جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تو اس صورت میں ان کو رقم دینا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200964

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں