بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انشورنس کا کام کرنے والے کے بچے کی فیس کا حکم


سوال

میں ایک بچے کو پڑھتا ہوں اس کے والد اسٹیٹ لائف  کا کام کرتے ہیں،  بچے کو پڑھا کر فیس لینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ انشورنس کمپنی میں کام کرنا جائز نہیں ہے کیوں کہ انشورنس کمپنی کا کام سود و قمار پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ شرعاً ناجائز و حرام ہیں۔

البتہ حرام کمائی والے شخص  کو جائز  خدمات مہیا کرکے اس کا عوض لینے کی  گنجائش ہوگی،  لیکن بہر حال اس طرح کی کمائی میں کسی قدر کراہت  رہتی ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں