بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انسان کی تخلیق سے پہلے اس دنیا میں کون آباد تھا؟


سوال

سوال:  یہ ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انسان  سے قبل کوئی دوسری دنیا آباد تھی قرآن اور حدیث کی روشنی میں  جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

انسان سے پہلے اس دنیا میں جنات آباد تھے، اور فرشتوں نے جنات  کی فساد  پھیلانے  کی عادت   دیکھ کر انسان کی تخلیق پر اللہ رب العزت سے سوال کیا تھا ۔

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓئِكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً ؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ‌ؕ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۞} (سورۃ البقرۃ رقم الآیۃ: 30)

ترجمہ:اور جس وقت ارشاد فرمایا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ ضرور میں بناؤں گا زمین میں ایک نائب، (فرشتے) کہنے لگے کیا آپ پیدا کریں گے زمین میں ایسے لوگوں کو جو فساد کریں گے، اور خونریزیاں کریں گے، اور ہم برابر تسبیح کرتے رہتے ہیں بحمد اللہ اور تقدیس کرتے رہتے ہیں آپ کی، (حق تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا کہ میں جانتاہوں اس بات کو جس کو تم نہیں جانتے۔ (بیان القرآن)

اس آیت کے تحت تفاسیر میں لکھا ہے کہ  فرشتوں نے جنات کے فساد پر بنی آدم کے فساد کو قیاس کر کے یہ سوال کیا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100392

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں