بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انسانوں سے پہلے زمین پر جنات


سوال

تاریخ کے لحاظ سے انسانوں کی تاریخ زیادہ پرانی ہے یا جنات کی؟

جواب

انسان سے پہلے اس دنیا میں اللہ نے جنات کو ہی پیدا کی  تھا چنانچہ  سورۃالبقرةآیت نمبر 30 میں ارشاد ہے:

{وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓئِكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً ؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ‌ؕ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۞} 

ترجمہ:اور جس وقت ارشاد فرمایا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ ضرور میں بناؤں گا زمین میں ایک نائب، (فرشتے) کہنے لگے کیا آپ پیدا کریں گے زمین میں ایسے لوگوں کو جو فساد کریں گے، اور خونریزیاں کریں گے، اور ہم برابر تسبیح کرتے رہتے ہیں بحمد اللہ اور تقدیس کرتے رہتے ہیں آپ کی، (حق تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا کہ میں جانتاہوں اس بات کو جس کو تم نہیں جانتے۔ (بیان القرآن)

اس آیت کے تحت تفاسیر میں لکھا ہے کہ  فرشتوں نے جنات کے فساد پر بنی آدم کے فساد کو قیاس کر کے یہ سوال کیا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں