بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انسانی شکلوں (تصاویر) کو بگاڑ کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا


سوال

انسانی شکلوں(تصاویر)کو بگاڑکرسوشل میڈیاپرشئیرکرناجائز ہے یا نہیں؟

جواب

انسان یا کسی بھی جان دار کی تصاویر  جب کہ وہ اپنی اصلی حالت پر ہوں (بگاڑی ہوئی نہ ہوں) کو سوشل میڈیا شیئر کرنا جائز نہیں ہے، جب بگاڑے بغیر شیئر کرنا جائز نہیں تو بگاڑ کر شیئر کرنا  کیوں کر جائز ہوسکتا ہے۔

شرح النووی على مسلم  میں ہے:

"قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: ‌تصوير ‌صورة الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث وسواء صنعه بما يمتهن أو بغيره فصنعته حرام بكل حال."

(كتاب اللباس و الزينة، باب تحريم ‌تصوير ‌صورة الحيوان، 14/ 81، ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں