جناب مفتی صاحب،کیا اسلام ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے اعضاء (دل،جگر اور گردہ) کو بعد مرنے کے عطیہ کرنے کی وصیت کر سکتے ہیں؟ اور کیا اپنی زندگی میں گردہ کسی اور جیسے غیر کو عطیہ کر سکتے ہیں؟
انسانی اعضاء انسان کے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں،انسان کو اس میں کسی قسم کا تصرف کرنے یا عطیہ کرنے کا اختیار نہ زندگی میں ہے اور نہ ہی مرنے کے بعد،لہذا وہ اپنی زندگی میں یا اپنے مرنے کے بعد اپنے اعضاء کسی اور کے لئےعطیہ کرنے کی وصیت نہیں کر سکتا۔
فتوی نمبر : 143501200025
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن