بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہندوستان میں پائے جانے والی اوریو بسکٹ کھانے کا حکم


سوال

ہندوستان میں پائے جانے والی اوریو بسکٹ کھانا ؟ازروئے شریعت کیسا ہے؟

جواب

ہندوستان میں پائے جانے والےاوریو بسکٹ  سے متعلق  مکمل تفصیل کے بغیر کوئی حتمی رائے دینا ممکن نہیں البتہ اکثر مسلمان ممالک میں تیار ہونے والا اوریو بسکٹ حلال سرٹیفائیڈ ہے، مزید یہ کہ کمپنی اس بات کا بھی دعوی کرتی ہے کہ یہ سبزی خور افراد کے  لیے قابل قبول ہے جس کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اس میں جانور کے اجزاء  شامل نہیں ہیں؛  لہذا ان بنیادوں کی بنا  پر اسے حلال تصور کیا جاسکتا ہے  اور اس کا کھانا حلال ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں