بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 ربیع الاول 1446ھ 19 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے کہنا کیسا ہے؟


سوال

کیا یہ کہنا درست ہے کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں’’ انسانیت سب سے بڑا مذہب  ہے‘‘ کہنا درست نہیں ہے،  بلکہ دین ِ اسلام سب سے بڑا کامل اور مکمل مذہب ہے، انسانیت کا جذبہ سب سے پہلے دینِ  اسلام ہی نے متعارف کرایا ہے، اسلام ایک مکمل مذہب ہے اور اسلام نے انسان کی انفرادی ، اجتماعی، ازدواجی  ، معاشی،  سیاسی غرض  یہ کہ ہر ایک طرز زندگی  سے متعلق مکمل تعلیمات دی ہیں، انسانیت بھی ان ہی تعلیمات کا ایک جز ہے،  عام طور پر ایسے الفاظ مذہب بیزار لوگوں کی زبان پر ہی آتے ہیں، لہذا اس طرح  کے الفاظ  سے اجتناب کرنا چاہیے۔

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہےـ:

"﴿إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ...الآية﴾."(سورہ آل عمران، آیت نمبر۱۹)

ترجمہ:

’’بلا شبہ دین اللہ تعالیٰ کے نزیک صرف اسلام ہی ہے۔‘‘

(بیان القرآن از حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ، ج: ۱، حصہ ۳، صفحہ: ۷، ط: میر محمد کتب خانہ آرام باغ کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510102049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں