بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام عنایہ رکھنا


سوال

 مجھے اللہ نے اپنی رحمت سے نواز ہے، بیٹی عطا کی ہے، میں اس کا نام (عنایہ) رکھنا چا ہتا ہوں مہربانی فرماکر رہنمائی فرمائیں۔یہاں کو ئی اچھا سا نام تجویز کر دیں۔

جواب

"عنایہ" (عین کے زبر اور زیر دونوں کے ساتھ ) عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے توجہ، اہتمام ، لطف ،مہربانی ، تحفہ اور عطیہ۔بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ 

بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بنات، ازواج  اور دیگر صحابیات کے نام پر رکھے جائیں، اسلامی ناموں کی مزید  تفصیل کے لیے مفتی عبد الشکور قاسمی رحمہ اللہ کی کتاب "رہنمائے اسلامی نام"  کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے، نیز ہماری ویب سائٹ پر لڑکو ں لڑکیوں کے منتخب نام معانی کے ساتھ حروفِ تہجی کی ترتیب کے ساتھ موجود ہیں، استفادہ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے۔

لڑکیوں کے اسلامی نام

علامہ زبیدی (م: 1205 ھ) کی "تاج العروس  من جواہر القاموس" میں ہے:

"عني: (ي ( {عناه الأمر} يعنيه ويعنوه {عناية) ، بالكسر، ( وعناية) ، بالفتح(عنيا) ، كعتي؛ وضبطه بعض بالضم؛ (أهمه) ؛ وقرىء: {لكل امرىء يومئذ شأن يعنيه} ؛ معناه له شأن لا يهمه معه غيره؛ وكذا بالمعجمة، {والمعنى لا يقدر مع الاهتمام به على الاهتمام بغيره.

وفي الحديث: (من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه) ، أي ما لا يهمه.

وفي حديث الرقية: (بسم الله أرقيك من كل داء يعنيك) ؛ أي يهمك ويشغلك".

("عني" الجزء: 39 ،ص: 120، ط:دار الهداية)

فیروز اللغات میں ہے:

"عنایت: (1) لطف ۔ مہربانی،(2)  توجہ۔ التفات، (3) تحفہ ۔ عطیہ۔"

(ص: 905)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں