بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عنایہ نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا عنایہ نام رکھنا درست ہے؟ ۔رہنمائی فرمائیے

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  "عنایہ"  ہی ملتا ہے،  اور 'ع' کے نیچے زیر  اور 'ع' پر زبر کے ساتھ دونوں طرح یہ مستعمل ہے، "عنایہ " کےمعنی: توجہ، التفات، وغیرہ۔ لہذا  "عنایہ"  نام رکھنادرست ہے البتہ بہتر اور افضل یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

القاموس المحيط میں ہے:

"ي: عناه الأمر يعنيه ويعنوه عناية وعناية وعنيا: أهمه."

(باب الواو و الیاء فصل العین ص نمبر ۱۳۱۶،مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں