بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عنایہ نام کے ساتھ دوسرا نام ملانا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام “عنایہ” رکھنا چاہ رہا ہوں، ساتھ میں ایک اور اضافہ کرنا چاہ رہا ہوں۔ جیسا کہ عنایہ نور یا عنایہ فاطمہ۔ برائے مہربانی عنایہ کے ساتھ ایک دوسرا نام تجویذ کریں ؛تاکہ معانی اچھے بن جائیں !

جواب

"عنایہ " عین کے زیر کے ساتھ ہے، اس کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ نیز ”عَنایہ“ کو عین کے زبر کے ساتھ بھی پڑھا جاسکتا ہے،عنایہ اچھا نام ہے، یہ نام اکیلے بغیر کسی دوسرے نام کے ملائے بھی رکھ سکتے ہیں۔ نیز اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے، اسے دیکھ کر اس میں سے بھی کوئی نام پسند کر کے آپ اس کے ساتھ ملاسکتے ہیں۔

"عِناية:

(اسم) مصدر عُنِيَ اهتمام ، رعاية ، حفظ

العناية الإلهِيةُ: تدبير الله للأَشياء

غُرْفَةُ الْعِنَايَةِ الفَائِقَةِ : غُرْفَةٌافِي المُسْتَشْفَى تَخْضَعُ لِمُرَاقَبَةٍ صَارِمَةٍ هُوَ تَحْتَ العِنَايَةِ الفَائِقَةِ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں