"عنایہ" کادرست تلفظ کیاہے؟
"عنایہ" عین کے زیر اور نون کے زبر کے ساتھ ہے، اس کے بعد الف ہے، پھر یاء کازبر اور آخر میں ہاء ہے، شروع میں عین کے زبر کے ساتھ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
اس کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔
تاج العروس من جواهر القاموس - (39 / 120):
عني : عناه الأمر !يعنيه ويعنوه عناية ، بالكسر ، و عناية، بالفتح.
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144109202657
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن