بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انرجی ڈرنک کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ایک انرجی ڈرنک ہے جسے ہم بوسٹر کے نام سے بھی جانتے ہیں تو اس کا پینا کیسا ہے کیا حلال ہے یا نہیں؟ 

جواب

مذکورہ انرجی ڈرنک  کے پینے سے اگر نشہ نہیں آتا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا پینا جائز ہے،اس کےحلال ،حرام ہونے کا مدار اس کے اجزاء ترکیبی  پر ہے ،اجزاء ترکیبی بتا کر مسئلہ دوبارہ معلوم کریں۔

البتہ اس طرح کی انرجی ڈرنکس بسا اوقات صحت کے لیے مضر ہوسکتی ہیں، لہذا اس سلسلے میں طبی ماہرین کی رائے ملحوظ رکھنی چاہیے۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا»".

 (صحیح مسلم (3/ 1584)

فتاوی شامی میں ہے:

" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ". 

(رد المحتار1/ 105ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100744

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں