بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"ان شاء اللہ نہیں ابھی نماز پڑھنی ہے" کہنے کا حکم


سوال

میں نے ایک بندے کو بولا آ جاؤ نماز پڑھیں  تو اس نے جواب میں کہا کہ  ان شاء اللہ میں نماز پڑھوں گا، میرے منہ سے غلطی سے نکل گیا کہ "ان شاءاللہ نہیں، ابھی نماز پڑھنی ہے، یعنی میں نے بولا:  "ان شاءاللہ نہیں، ابھی پڑھنی ہے" تو "ان شاءاللہ نہیں" کا کیا حکم ہے؟  ( یعنی غلطی سے میں نے ان شاءاللہ کو رد کر دیا)

جواب

مذکورہ جملہ سے آپ کا مقصد  اگرچہ (نعوذباللہ ) "ان شاء اللہ" کو رد کرنا نہیں تھا، بلکہ مخاطب کے نماز کے ٹالنے کو رد کرنا تھا اور اس کو فوری نماز پر آمادہ کرنا تھا، لیکن چوں کہ ظاہری کلام سے خلافِ مقصد کا بھی وہم ہوسکتا ہے؛ اس لیے استغفار کرتے ہوئے   آئندہ ایسے جملوں سے احتیاط کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں