بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درآمد شدہ کاسمیٹک سے میک اَپ کا حکم


سوال

1۔  بیرونِ  ملک سے درآمد شدہ میک اَپ کا سامان جس میں حرام اجزاء شامل ہونے کا علم نہیں ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

 2۔  ایسا میک اَپ، جو غیر مسلم ملک کا بنا ہوا ہو اور اس میں کسی جانور کے اجزاء ہوں، مگر یہ نہیں معلوم ہو کہ وہ جانور حلال ہے یا حرام، اور یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ ذبیحہ ہے یا نہیں، استعمال کرنے کا  کیا حکم ہے؟

جواب

1۔ جن  درآمد  شدہ  اشیاء میں حرام اجزاء یقینی طور پے شامل ہوں ان کا استعمال شرعًا حرام ہوگا، اسی طرح جن اشیاء میں حرام اجزاء کی شمولیت کا ظنِّ غالب ہو، ان کا استعمال بھی ممنوع ہوگا، البتہ جن میں ایسا نہ ہو،  ان  کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

2۔ جن اشیاء میں جانور کے اجزاء شامل ہوں، جب تک  حلال و  مذبوح جانور کے اجزاء کی شمولیت کا  یقین نہ ہوجائے اس وقت تک ان اشیاء کا استعمال جائز  نہ ہوگا۔

پس ناپاک کاسمیٹک سے  میک اَپ کرنے کی صورت میں نماز سے قبل اسے صاف کرکے طہارت حاصل کرنا ضروری ہوگا، خواہ مذکورہ میک اَپ باوضو ہوکر کیا ہو، یا بے وضو حالت میں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں