بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی ایم ایف کا مقروض ہونے کی وجہ سے عوام پر قربانی کا حکم


سوال

 آئی ایم ایف  کا ہر بندہ مقروض ہے،  کیا آئی ایم ایف کے مقروض پہ قربانی واجب ہے یا نہیں ؟

جواب

وجوبِ قربانی  سے  مانع  وہ  قرض ہوتا ہے جو  انسان نے  بذاتِ خود  لیا ہو،  ایسا  قرضہ جو  صاحبِ نصاب نے بذاتِ خود نہ لیا ہو ، بلکہ لینے والا حکمران  یا کوئی اور ہو، تو   وه قرض  قربانی  واجب ہونے سے مانع نہیں ہوتا،   لہٰذا جو شخص ذاتی طور پر صاحبِ نصاب ہو اس پر قربانی  واجب ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

ملکی قرضہ کی وجہ سے مقروض عوام پر زکاۃ کا حکم

فتاوی ہندیہ  میں ہے:

"ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لا تجب."

(ج:5، ص:292، ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں