بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امداداللہ نام کا برج کونسا ہے؟


سوال

امداد اللہ نام کا برج کونسا ہے؟

جواب

 نام رکھنے کا ادب یہ ہے کہ اُس میں نیک لوگوں کی نسبت ملحوظ ہو، مثلاً انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمانوں کے نام پر ہو، یا وہ اچھا بامعنی لفظ ہو؛کیوں کہ  نام کے اچھا اور بامعنی ہونے کا انسان کی شخصیت پر  اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اچھے نام رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،  لیکن پیدائش کے دن اور تاریخ کا حساب کرکے یا ستاروں کی مناسبت سے نام رکھنے کا اہتمام کرنا اور اس سے نام کا انسانی شخصیت پر بھاری ہونا یا اس کے اچھا اثر ہونے کا عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے؛کیوں کہ نام کا عدد معلوم کرنے اور اس کے مطابق برج  دیکھنے  کے بعد انسان توہمات کا شکار ہوسکتا ہے، اپنی شخصیت کی تشکیل اور اوصاف کے حامل ہونے میں  ستاروں اور سیاروں   کو مؤثرِ حقیقی جان سکتا ہے،یوں یہ چیز   بسا اوقات انسان کو  کفر کے دہانے تک پہنچا دیتا ہے،لہذا  ناموں کی مناسبت سے برج معلوم کرنے اور اس سے جڑے نظریات  وسوالات سے اجتناب کیا جائے۔

مزید تفصیل کےلیےدرج ذیل فتاوی ملاحظہ ہوں:

برج کے مطابق نام رکھنے اور اس کے موافق پتھر کی انگوٹھی پہننے کا حکم

نام کا برج معلوم کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101608

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں