بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام زہری رحمہ اللہ کی تصانیف


سوال

کیا امام  ابن شہاب زہری  رحمہ اللہ نے کوئی تصنیف بھی چھوڑی ہے؟

جواب

محققین کے نزدیک معروف معنوں میں امام زہری رحمہ اللہ کی کوئی تصنیف نہیں، البتہ ان کے شاگردوں نے ان سے سنی گئی روایات جمع کرکے بعض مجموعے ترتیب دیے ہیں، جو  ان  کی جانب منسوب کیے جاتے ہیں، مثلا: "مسند الزھری"  یا  "کتاب المغازی"، جو ان کی جانب منسوب ہیں۔ (ملاحظہ فرمائیے: الإمام الزهري، عالم الحجاز والشام للشيخ محمد محمد حسن شرّاب، ص : ۳۲۵ تا ۳۵۲، طبع دار القلم دمشق الشام) فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں