کیا یہ امام شاطبی رحمه الله کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں :
فتنے کو جاننے کا قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو اللہ کی اطاعت سے روکے وہ فتنہ ہے۔
فتنہ کی پہچان سے متعلق یہ قاعدہ امام شاطبی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الاعتصام‘‘ میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے:
"فإذا كانت العزلة مؤدية إلى السلامة؛ فهي الأولى في أزمنة الفتن، والفتن لا تختص بفتن الحروب فقط، فهي جارية في الجاه والمال وغيرهما من مكتسبات الدنيا، وضابطها ما صد عن طاعة الله".
(الاعتصام للشاطبي: فصل العمل بغير شريعة أو العمل بشرع منسوخ(1/ 438)، ط. دار ابن عفان، السعودية، الطبعة الأولى: 1412هـ =1992م)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144503100411
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن