بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک ربا کی علت


سوال

امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک ربا کی علت کیا ہے؟

جواب

امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ربا کی علت مطعومات میں طعم اور اثمان میں ثمنیت ہے، یعنی کھانے کی چیزوں میں ان کا کھایا جانے والا ہونا اور نقدی چیزوں میں ان کا نقدی ہونا ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک جنسیت ربا کے تحقق کے لیے شرط ہے۔

ہدایہ میں ہے:

"وعند الشافعي رحمه الله: الطعم في المطعومات والثمنية في الأثمان، والجنسية شرط."

(كتاب البيوع، باب الربا، ج: 3، ص: 61، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308101829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں