اگر کوئی مسجد کا امام رکوع میں اپنی پیٹھ سیدھی نہ رکھے اور قیام میں اپنے چہرے کو ایک دو بار آسمان کی طرف اُٹھائے یا نماز میں آنکھ بند رکھے یہ ان میں سے کوئی عادت ہو تو اُس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے البتہ ان کا یہ طریقہ قابلِ اصلاح ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311101074
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن