بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امام اور خطیب کا ایک ہونا ضروری نہیں


سوال

عید کی نماز وہی پڑھا سکتا ہے جو خطبہ پڑھ سکے؟ خطبہ کوئی اور پڑھے اور نماز کوئی اور پڑھاۓ تو کیا ایسا کرنے سے عید کی نماز ہوجائےگی؟

جواب

عید کی  نمازکے درست ہو نےکے  لیے خطیب اور امام دونوں کا ایک ہونا شرط نہیں؛  اس لیے اگر خطبہ دینے والا کوئی اور ہو اور نماز کی امامت کوئی دوسرا شخص کرے تو گنجائش  ہے، خطبہ اور نماز دونوں صحیح و درست ہو گی۔

و في ص: ۱۹ من الرد عن البحر:

"وقد علم من تفاریعهم: أنه لایشترط في الإمام أن یکون هو الخطیب اهـ". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں