بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی کا مختصر درود اور دعا پڑھ کر سلام پھیرنے کا حکم


سوال

قعدہ اخیرہ  میں امام نے سلام پھیردیا، تو مقتدی نے مختصر درود پاک مثلاً "اللھم صل علیٰ محمد و علیٰ آل محمد و بارک وسلم"اور مختصر دعا "اللھم اغفرلی" پڑھ لی، تو کیا اس سے سنت ادا ہوجائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قعدہ اخیرہ  میں امام نے سلام پھیردیا اور مقتدی نے مختصر درود اور دعا  پڑھ کر سلام پھیر دیا تو مقتدی کا ایسا کرنا صحیح عمل نہیں تھا کیونکہ درود اور دعا پڑھنا سنت ہے اور امام کی اتباع کرتے ہوئے سلام پھیرنا واجب ہے اور واجب میں تاخیر کرنا کراہت تحریمی کا سبب ہے ،لہذا مختصر درود اور دعا پڑھنے کے سبب سنت تو ادا ہوجائے گی لیکن تاخیر کی وجہ سے ثواب نہیں ملے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) اعلم أنه مما يبتنى على لزوم المتابعة في الأركان أنه (لو رفع الإمام رأسه) من الركوع أو السجود (قبل أن يتم المأموم التسبيحات) الثلاث (وجب متابعته) وكذا عكسه فيعود ولا يصير ذلك ركوعين (بخلاف سلامه) أو قيامه لثالثة (قبل تمام المؤتم التشهد) فإنه لا يتابعه بل يتمه لوجوبه، ولو لم يتم جاز؛ ولو سلم والمؤتم في أدعية التشهد تابعه لأنه سنة والناس عنه غافلون. قال ابن عابدین: (قوله ولو لم يتم جاز) أي صح مع كراهة التحريم كما أفاده ح، ونازعه ط والرحمتي، وهو مفاد ما في شرح المنية حيث قال: والحاصل أن متابعة الإمام في الفرائض والواجبات من غير تأخير واجبة فإن عارضها واجب لا ينبغي أن يفوته بل يأتي به ثم يتابعه لأن الإتيان به لا يفوت المتابعة بالكلية وإنما يؤخرها."

(الدر مع الرد، کتا ب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ: 1/ 496، ط: سعید)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولو سلم الإمام قبل أن يفرغ المقتدي من الدعاء الذي يكون بعد التشهد أو قبل أن يصلي على النبي صلى الله عليه وسلم فإنه يسلم مع الإمام."

(كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل السادس فيما يتابع الإمام وفيما لا يتابعه: 1/ 90، ط: ماجدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303100758

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں