بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام نووی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ایک قول کی تخریج


سوال

کیا یہ امام نووی رحمہ اللہ کا قول ہے؟

"بعض سلف کا طریقہ تھا کہ اپنے لیے دعا کرنا ہوتی ،تو وہی دعا اپنے کسی بھائی کے لیے کرتے، تاکہ وہ قبول ہوجائےاور انھیں بھی وہی مل جائے۔ "

جواب

مذکورہ قول، امام نووی رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کی کتاب"المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج"  میں ملتا ہے۔چنانچہ وہ ایک حدیث کی تشریح میں لکھتے ہیں:

"وكان بعض السلف إذا أراد أن يدعو لنفسه، يدعو لأخيه المسلم بتلك الدعوة؛ لأنها تستجاب ويحصل له مثلها."

(المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب فضل الدعاء للمسلمين بظهر الغيب، ج: 17، ص: 52، رقم: 6921، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں