بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام ماوردی کی طرف منسوب ایک قول کی تحقیق وتخریج


سوال

کیا یہ امام الماوردی رحمه الله کا قول ہے؟ :

"جو علم کی راہ پر چل پڑے اُسے تنہائی سے وحشت نہیں ہوتی، اور جو کتابوں سے حوصلہ پکڑنا سیکھ جائے وہ سب دلاسوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے، اور جِسے تلاوتِ قرآن سے اُنس ہو جائے اُسے دوستوں کے بچھڑنے سے فرق نہیں پڑتا۔"

جواب

مذکورہ قول ، امام ماوردی رحمہ اللہ کا اپنا نہیں ہے، البتہ انہوں نے اس کو اپنی کتاب میں بعض حکماء کی طرف منسوب کرکے نقل کیا ہے۔

أدب الدين والدنيا میں ہے:

"وقد قال بعض الحكماء: من تفرد بالعلم لم توشحه خلوة، ومن تسلى بالكتب لم تفته سلوة، ومن آنسته قراءة القرآن لم توشحه مفارقة الإخوان."

(أدب الدين والدنيا، الباب الثاني في فضل العلم، فصل في آداب العلم، ص: 143، ط: دار المنهاج)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں