بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کی عشاء کی نماز میں مقتدی مغرب کی نیت کرے تو نماز کا حکم


سوال

امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا اور مقتدی بھول کر مغرب سمجھ رہا تھا،توکیامقتدی کی نماز ہو جائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص نے امام کے پیچھے  مغرب کی نماز کی اقتدا  کی نیت کی ہے جب کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، لہٰذا مقتدی اور امام کی نیت میں موافقت نہ ہونے کی وجہ سےمقتدی کی اقتدا  درست نہ ہوئی،  مذکورہ شخص پر مغرب کی نماز کی قضا  لازم ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر".

(ج:1، ص:86، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں