بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے کالا خضاب لگانے کی وجہ سے گھر پر نماز پڑھنا


سوال

امام صاحب بغیر شرعی مجبوری کے داڑھی  پر  کالا خضاب  لگاتے ہیں،  ان کی جماعت کے دوران یا پہلے گھر پر اپنی نماز پڑھ  سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ احادیثِ مبارکہ  میں بہت کثرت سے مساجدمیں جماعت سے نماز پڑھنے کی تاکید وارد ہوئی ہے اور مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنا سنتِ  مؤکدہ  ہے، جو حکمًا واجب ہے، اور بغیر عذر کے جماعت ترک کرنے پر آدمی گناہ گار ہوتاہے؛  لہذا صورتِ مسئولہ  میں  اگر واقعتًا امام صاحب خالص سیاہ خضاب استعمال کرتے ہوں تو کسی دوسری قریبی مسجد میں نماز پڑھنے کا اہتمام کیجیے، اور اگر قریب  میں دوسری مسجد نہ ہو تو مذکورہ امام صاحب کی اقتدا میں ہی نماز ادا کیجیے، گھر پر نماز   ادا نہ اداکیجیے،  مذکورہ امام کی جماعت سے پہلے اور نہ بعد میں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں