بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا


سوال

جماعت میں امام کے ساتھ سورت فاتحہ پڑھنا کیسا ہےاہل دیوبند کے نزدیک؟

جواب

واضح رہے کہ احناف کے نزدیک جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت میں امام کے پیچھے مقتدی کے لیے  کسی قسم کی  قراءت کرنا خواہ وہ سورہ فاتحہ ہو یا کوئی اور سورت، جائز  نہیں ۔

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم : من كان له إمام فقراءة الإمام له قراءة."

(كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها، باب: إذا قرأ الإمام فأنصتوا، ج:1 ص:277 ط: دار إحياء الكتب العربية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں