بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام کا بازو پر مہندی سے نام لکھنا


سوال

مہندی سے بازو پر نام لکھنا کیسا ہے؟ ہمارے امام صاحب نے لکھا ہوا ہے اور نماز پڑھاتے ہیں!

جواب

مہندی سے بازو پر نام لکھنا  ایک  لا یعنی عمل ہے جو  کہ کسی بھی مرد کے لیے  قابلِ ترک ہے، اور خصوصًا اہلِ علم یا دینی مناصب کے حاملین کے لیے یہ انتہائی غیرشائستہ عمل ہے،  نیز امام صاحب چوں کہ مقتدا کی حیثیت رکھتے ہیں، لہذا انہیں ایسی چیزوں سے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں