بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امام جعفر رحمہ اللہ کے متعلق ایک واقعہ


سوال

کیا فرماتےہیں کہ میں نے ایک کلپ میں سنا تھا کہ ایک مولانا صاحب اصول کافی کے حوالے سے بتاتے ہیں ایک دفعہ حضرت امام جعفر ہزاروں لوگوں سے  اللہ کے رسول کی ایک حدیث بیان فرما رہے تھے پاس ہی میں ایک جگہ آگ جل رہی تھی اتنے میں ایک شخص صفوں کو چیرتا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے اے امام آپ یہاں اپنے جد امجد کی احادیث بیان کر رہے ہیں اور حالت یہ ہے کہ ظالم حکمران ہم پر مسلط ہیں، اٹھیے اعلان جہاد  کیجیے،  ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔ یہ سن کر امام نے اپنے ایک غلام کو پاس جلتی آگ میں کودنے کا کہا اور اس نے چھلانگ لگا دی۔ کچھ دیر بعد آپ نے اُس غلام کو آواز دی اس نے جواب میں لبیک کہا۔ یہ دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے، اتنے میں ہی سائل نے پوچھا کہ اے ابو عبد اللّٰه میں نہیں سمجھ سکا کہ آپ کیا دکھانا چاہتے ہیں۔ جواب میں آپ نے کہا کہ میں اپنے غلام سے کیا پوچھتا ہوں اس پر غور کر۔ آپ نے اپنے غلام سے پوچھا کہ تو نے آگ میں چھلانگ کیوں لگائی، کیا تجھے یہ نہیں لگا کہ تو جل جائے گا؟ غلام نے جواب دیا سچا غلام وہ جو اپنے آقا کا حکم مانے، انجام کی کیا پرواہ۔ پھر امام فرماتے ہیں کہ یہ ہے میرا حقیقی شیعہ، تو یہ جو دیکھ رہا ہے ہزاروں کا مجمع اس میں سے ایک بھی میرا شیعہ نہیں۔ اگر میرے پاس ایسے گیارہ غلام بھی ہوتے تو میں بادشاہ کے خلاف اعلان جہاد کر دیتا۔  برائے کرم اس واقعہ کا حوالہ اگر کتبِ شیعہ سے مل جائے تو بہت مہربانی ہوگی!

جواب

ہماری مستند کتابوں میں ہمیں یہ واقعہ نہیں ملا ۔فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307101166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں